• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے، احسن اقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 8, 2026
in پاکستان
0
بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے، احسن اقبال
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے،وہی اقوام پائیدار ترقی حاصل کرتی ہیں جو تعلیم بالخصوص بچپن کی ابتدائی تعلیم و تربیت کو ترجیح دیتی ہیں، انہوں نے اساتذہ اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اور مؤثر آواز بلند کریں تاکہ اس میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "ارلی چائلڈ ہُڈ ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیادی اینٹ ہے اور اس مرحلے پر معیاری تعلیم، سازگار ماحول اور مؤثر تربیت بچوں کو مستقبل کا ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بناتی ہے۔ کانفرنس میں شریک قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم نے اس امر پر زور دیا کہ ابتدائی عمر میں سیکھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے، اس لئے بچوں کی ذہنی، جذباتی اور سماجی نشوونما پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ ای سی ڈی مراکز کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اساتذہ کی تربیت اور والدین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ کھیل کے ذریعے سیکھنے کو فروغ دیا جائے۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی تعلیم میں ٹیکنالوجی کا متوازن استعمال بھی اہم ہے تاہم بچوں کی فطری نشوونما کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے۔کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ظفر مرزا، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، نصرالدین روپانی، پروفیسر محمد رفیق طاہر، پرنیل آئرنٹ سائیڈ اور ڈاکٹر ایلن ٹاؤن، ڈاکٹر خدیجہ خان سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔ دو روزہ کانفرنس ہائبرڈ طرز پر منعقد کی گئی جس میں پلینری سیشنز، پوسٹر پریزنٹیشنز، پیرالل سیشنز اور راؤنڈ ٹیبل مباحثے شامل ہیں۔ یہ کانفرنس وزارت منصوبہ بندی و ترقی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، روپانی فاؤنڈیشن، پاکستان الائنس فار ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ، یونیسف اور دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تحقیق کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دے کر اہم کردار ادا کر رہی ہے، شاہد بلوچ

اگلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں ،سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے سفارتی اسناد پیش کیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں ،سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے سفارتی اسناد پیش کیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں ،سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے سفارتی اسناد پیش کیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper