• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 7, 2026
in پاکستان
0
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہاہے۔منگل کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق ترک جنرل سٹاف کے نائب سربراہ جنرل لیونت ارگُن نے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔وزیرِ دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دفاع، تربیت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے اس بات کی توثیق کی کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی و عالمی امور پر یکساں نقطۂ نظر رکھتے ہیں اور سفارتی معاملات میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔جنرل لیونت ارگُن نے ترک وفد کے لئے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے ترکی کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں جانب نے پاک ترکیہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں قریبی رابطوں اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

سعودیہ پر ایرانی حملے غیر ضروری ہیں جو کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں کور کمانڈر کانفرنس

اگلی پوسٹ

نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے ملاقات میں گفتگو

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے ملاقات میں گفتگو

نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے ملاقات میں گفتگو

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper