• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر توانائی سےاے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، مستقبل کے تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 7, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر توانائی سےاے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، مستقبل کے تعاون بارے تبادلہ خیال کیا
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر ایما ژاؤ چن فان نے ملاقات کی جس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور مستقبل کے تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی توانائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کا پاور سیکٹر موجودہ حالات میں مستحکم رہا ہے، اس استحکام کی بنیاد مقامی وسائل کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہے جن میں مقامی کوئلہ، پن بجلی اور شمسی توانائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی ایندھن سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے تاکہ بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ایما ژاؤ چن فان نے حکومتِ پاکستان کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بالخصوص پاور سیکٹر میں ان اقدامات نے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے کی ضروریات کا جامع جائزہ لے کر ڈیجیٹائزیشن، مربوط منصوبہ بندی، ڈیٹا گورننس، نجکاری اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے اقدامات میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ڈی بی جدید میٹرنگ نظام (اے ایم آئی )کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ روف ٹاپ سولر اور بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز کے اثرات سے متعلق مطالعات جاری ہیں۔ انہوں نے استعداد کار بڑھانے کے پروگرامز کا بھی ذکر کیا جن میں کوریا میں پاور سیکٹر کے ماہرین کے لیے خصوصی تربیت شامل ہے تاکہ جدید مہارتوں کے ذریعے اصلاحات کو فروغ دیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ایسے پروگرامز کے لیے انتخاب کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تربیت یافتہ افرادی قوت ادارہ جاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی تنظیمِ نو کے لیے درکار تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان بزنس کونسل کو ٹرانسمیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے بعد توجہ ٹرانسمیشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگی۔ ایما ژاؤ چن فان نے بتایا کہ اے ڈی بی کے نائب صدر کے رواں ماہ پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔ ملاقات میں فریقین نے پاکستان میں جدید، مؤثر اور پائیدار پاور سیکٹر کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اگلی پوسٹ

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper