• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں ،سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے سفارتی اسناد پیش کیں

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 7, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں ،سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے سفارتی اسناد پیش کیں
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری کو کیوبا، ایتھوپیا،پرتگال،سپین اور تنزانیہ کے نامزد سفیروں جبکہ سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر نے منگل کے روز ایوانِ صدر میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔صدر مملکت نے سفیروں کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی تقرریاں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق کیوبا کے نامزد سفیر ڈیمین کورڈیرو ٹورس سے ملاقات کے دوران صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی توثیق کی۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کیوبا کے تعاون بالخصوص میڈیکل سکالرشپس کو سراہا اور صحت، بائیوٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا، نیز کثیرالجہتی فورمز پر جاری اشتراک کو بھی اہم قرار دیا۔صدر مملکت نے 2005 کے زلزلے کے دوران کیوبا کی جانب سے فراہم کردہ امداد پر گہری قدردانی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کی ایک دیرپا علامت ہے۔ایتھوپیا کے نامزد سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے ملاقات میں صدر نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے کے قیام اور براہِ راست پروازوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، ہوا بازی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔پرتگال کے نامزد سفیر پاؤلو میگوئل گوئیدس دومینگش سے ملاقات میں صدر نے پرتگال کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے فریم ورک کے تحت تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے تجارت میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے کردار، لیبر موبیلیٹی اور تعلیمی تبادلوں کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔سپین کے نامزد سفیر کارلوس آراگون گل دے لا سرنا سے ملاقات میں صدر نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سنگِ میل کا ذکر کیا اور کثیرالجہتی نظام کے لئے سپین کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس کے تحت مضبوط تجارتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مزید سرمایہ کاری اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی، اور محفوظ و قانونی ہجرت کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تعلیمی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے خلیجی بحران کے حوالے سے اسپین کے اصولی مؤقف کو سراہا اور کہا کہ یہ مکالمے، کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تنزانیہ کے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) یعقوب حسن محمد سے گفتگو میں صدر نے تنزانیہ اور مشرقی افریقی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور مضبوط کاروباری روابط، بہتر رابطہ کاری اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔سنگاپور کے نامزد ہائی کمشنر اسحاق بن اسماعیل سے ملاقات میں صدر نے سنگاپور کو ایک اہم علاقائی شراکت دار قرار دیتے ہوئے تجارت، فن ٹیک، انفراسٹرکچر اور خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار، بہتر رابطہ کاری اور موسمیاتی و ڈیجیٹل معیشت کے اقدامات میں اشتراک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔آمد پر سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ قومی ترانے بجائے گئے اور سفیروں

پچھلی پوسٹ

بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مؤثر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے، احسن اقبال

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper