باڑہ ( نمائندہ خصوصی) اکاخیل میں دہشتگردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والے کواڈ کاپٹر نے عبدالواحد کے گھر کو نشانہ
بنایا، جس کے باعث عبدالواحد، ان کی اہلیہ اور بھتیجا ابرار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور ریفر کر دیا گیا۔

