لاہور ( نمائندہ خصوصی) مہنگے پٹرول سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مفت سفری سہولت کا جائزہ لینے پہنچ گئے -صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے میٹرو بس سسٹم کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا-میٹرو سٹیشنز پر مسافروں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مسافروں سے مفت سفری سہولت کے بارے میں دریافت کیا -میٹرو بس سروس کے مسافروں نے
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا- مسافر مفت سفری سہولت ملنے پر خوشی سے کھل اٹھے اور اظہار اطمینان کرتے ہوئے بروقت حکومتی اقدامات کو سراہا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے غریب و متوسط طبقے کو مہنگے پٹرول سے فوری ریلیف فراہم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہیں -مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مزید بسوں کی فراہمی کیلئے بھی درخواست کی -وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے مسافروں کو مفت سفری سہولیات پر اطمینان کااظہارکیاہے- متعلقہ ٹرانسپورٹ افسران کو فیلڈ میں مسافروں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی-وزیر
ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے اعلان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔بلال اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ایک عوامی لیڈر ہیں۔میٹروز، سپیڈو، اوورنج لائن میٹرو ٹرین اور الیکٹرک بسوں پر غیر معمولی رش ہے۔عوام اپنی ذاتی سواری چھوڑ کر مفت سفری سہولت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیرٹرانسپورٹ نے کہاکہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کا منصوبہ لاکھوں لوگوں کو آرام دہ مفت سفری سہولت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔
