• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومتی عوام دشمن مہنگائی پالیسیوں کے سبب ملک میں معیشت تباہی پر پہنچ گئی یے: تحریک تحفظ آئین پاکستان

کراچی پریس کلب پر آج اتوار کو مہنگائی کے خلاف مظاہرہ اور یکم مئی کو مہنگائی مارچ ہوگا کیسی سفارت کاری ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت نہیں کررہا ہے اور نہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومتی عوام دشمن مہنگائی پالیسیوں کے خلاف آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں احتجاجی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 5, 2026
in پاکستان
0
حکومتی عوام دشمن مہنگائی پالیسیوں کے سبب ملک میں معیشت تباہی پر پہنچ گئی یے: تحریک تحفظ آئین پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم چلا دیا جس سے ملک میں معیشت تباہی پر پہنچ گئی یے۔یہ کیسی سفارت کاری ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت نہیں کررہا ہے اور نہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومتی عوام دشمن مہنگائی پالیسیوں کے خلاف آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں احتجاجی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے ۔کراچی پریس کلب پر آج اتوار کو مہنگائی کے خلاف مظاہرہ اور یکم مئی کو مہنگائی مارچ ہوگا ۔ان خیالات انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد مرکزی رہنما آفتاب جہانگیر، فرخ جمیل خان، معظم خان اور دیگر بھی تھے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سبسڈی کو “گڈ” جبکہ عمران خان کی سبسڈی کو “بیڈ” قرار دینا دوہرا معیار ہے۔محمد زبیر نے دعوی کیا کہ حکومت نے پہلے 25 اور اب 55 روپے تک ٹیکس بڑھایا، تاہم سیاسی جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنا پڑی۔انہوں نے وزیراعظم کی تقریر کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 14 ٹریلین روپے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مزید بوجھ ڈال رہا ہےجبکہ پڑوسی ممالک میں قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارتکاری بہتر ہے تو امریکا کے ساتھ تجارت کیوں نہیں بڑھ رہی۔محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے قرضوں میں 400 فیصد اور ٹیکس کی شرح میں 300 فیصد اضافہ کیاہے مگر شاہانہ اخراجات کم نہیں کیے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں کیونکہ عوام کو پیٹرول کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہفتے سے حکومت کے خلاف سیاسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جبکہ یکم مئی کو مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اب عوام کی نظریں بانی پی ٹی آئی پر لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عیش و عشرت میں مصروف ہیں جبکہ عوام مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا، جس کے بعد 7 اپریل کو اڈیالہ جیل اور پھر 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

پچھلی پوسٹ

پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

اگلی پوسٹ

ترکیہ کا گوگل کے اشتہاری اور بلنگ طریقوں پر تحقیقات کا آغاز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ترکیہ کا گوگل کے اشتہاری اور بلنگ طریقوں پر تحقیقات کا آغاز

ترکیہ کا گوگل کے اشتہاری اور بلنگ طریقوں پر تحقیقات کا آغاز

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper