اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے ملک میں مائیکرو فنانس، چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامک فنانس کی فراہمی کے لیے کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کی تیار کرڈہ ڈیجیٹل رسک شئیرنگ پراڈکٹ روایتی کریڈٹ گارنٹی کا متبادل پیش کرتی ہے جس میں مالیاتی اداروں کے مابین رسک کی شیئرنگ کا ماڈل اپنایا گیا ہے ۔ اس نظام کے تحت شریک ادارے عطیہ (تبرع) کی بنیاد پر قائم ایک مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں، جسے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی بطور
وکالہ ایجنٹ (وکیل) منظم کرتا ہے۔قرض کے ڈیفالٹس کی صورت میں نقصانات اسی فنڈ سے پورے کیے جاتے ہیں، جس سے بغیر کسی یقینی منافع کے حقیقی رسک میں شیئرنگ ممکن ہوتی ہے۔رسک کی یہ شئیرنگ سے کمپنی کے کریڈٹ کا رسک کم ہوتا ہے، جبکہ فنانس کی دستیابی میں اضافہ اور ریگولیٹری شریعہ کمپلائنس کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے۔ایس ای سی پی کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے اس ڈھانچے کا جائزہ لے کر اس پراڈکٹ کی منظوری دی ہے ۔کمیٹی نے مؤثر نفاذ کے لیے گورننس اور دستاویزی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی بھی سفارشات دیں ہیں۔اس رسک شئیرنگ سے چھوٹے کاروبار ، زراعت اور دیگر میڈیم انٹر پرائزیز کے لیے مالیاتی سہولتوں تک رسائی میں اضافہ ہو گا، ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھاتے ہوئے پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کو مستحکم کرے گا۔ایس ای سی پی ، سپریم کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کے ملک کو بتدریج سود سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کے احکامات کی روشی میں مسلسل اصلاحات اور اقدامات کر رہا ہے۔
