اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، سرگودھا اور مری میں محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا
مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔ ٹیکسلا، حسن ابدال، لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر، پارا چنار، اسکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خیبر اور ملحقہ علاقوں، اسکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھمبر، سماہنی، ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی اور لیپا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چنیوٹ، جہلم، میانوالی، نارووال اور منڈی بہاءالدین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جرمن ریسرج سینٹر کے
مطاب افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 177 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، بھارت اور افغانستان میں محسوس کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جو پاکستان سمیت افغانستان ، تاجکستان اور گردونوح کے ممالک میں محسوس کیا گیا ، دوسرے
زلزلے کی شدت 6.3 درجہ ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 190کلومیٹر گہرائی میں تھا اور36.48 درجے شمالی ارض بلد اور 70.94درجے مشرقی طول بلد میں ریکارڈ کیا گیا۔زلزلہ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 9:13منٹ پر آیا۔ شہری گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔