اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون پرخطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعہ کو
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاک-چین پانچ نکاتی اقدام بھی زیر غور آیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
