• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی کاوشیں عالمی ایجنڈے، پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، چیئرمین سینیٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 3, 2026
in پاکستان
0
بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی کاوشیں عالمی ایجنڈے، پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، چیئرمین سینیٹ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں عالمی ایجنڈے، خصوصاً اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، جو مضبوط اداروں کے قیام کرپشن میں کمی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے قومی احتساب بیورو کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ملک میں شفاف طرزِ حکمرانی اور قومی خوشحالی کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف مؤثر اقدامات، شفافیت کے فروغ اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بیورو کی مسلسل کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور اب چیئرمین سینیٹ، انہوں نے ہمیشہ شفافیت اور احتساب کے اصولوں کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض انتظامی اصطلاحات نہیں بلکہ بہتر طرزِ حکمرانی کے بنیادی ستون ہیں ۔انہوں نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 کو ایک نہایت اہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ادارے کی کارکردگی اور حکمتِ عملی کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ سینیٹ آف پاکستان بھی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتا ہے، جو شفافیت اور احتساب کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے اور عوام کو ادارہ جاتی کارکردگی سے آگاہ رکھتی ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 کے نمایاں نکات کا حوالہ دیتے ہوئے 6 کھرب روپے سے زائد کی تاریخی ریکوری کو سراہا، جو 1999 میں ادارے کے قیام کے بعد سب سے بڑی سالانہ وصولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قومی وسائل اور عوامی سرمائے کے تحفظ کے لیے نیب کے عزم کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے رپورٹ میں مالی ریکوری کو ادارہ جاتی اصلاحات، ڈیجیٹل جدت اور عوام دوست اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے اسے ایک دور اندیش حکمتِ عملی قرار دیا، جو بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن سے مطابقت رکھتی ہے اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بناتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور احتساب کے فروغ کے لیے نیب کی مسلسل کاوشیں پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ ایوان بالا اس اہم قومی مشن میں نیب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے اداروں کے مابین مؤثر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط حکمرانی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سینیٹ اور نیب کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا اور چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور لگن کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے، خصوصاً بدعنوانی کے خاتمے اور بے ضابطگیوں کے سدباب کے لیے۔سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین نیب کے لیے نئے خواہشات کا اظہار بھی کیا اور امید کی کہ وہ پاکستان میں احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنائیں گے۔چیئرمین نیب نے سید یوسف رضا گیلانی کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شفافیت کو فروغ دینے اور پاکستان کے تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری بھی موجود تھیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل (پولیٹیکل) ایڈورڈ لیویلین سے ملاقات

اگلی پوسٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا ٹیلی فون پرخطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا ٹیلی فون پرخطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا ٹیلی فون پرخطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper