• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد:ایران اور امریکہ کی جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں ملک میں لاک ڈاؤن کا خدشہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 30, 2026
in پاکستان
0
اسلام آباد:ایران اور امریکہ کی جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں ملک میں لاک ڈاؤن کا خدشہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ایران اور امریکہ کی جنگ کے باعث پاکستان میں تیل کا بحران شدید تر ہونے کے خدشے کے پیش نظر اب حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو اگلے ہفتے سے ملک بھر میں کورونا کی طرز پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی بچت کی جا سکے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ لاک ڈاؤن کی صورت میں سرکاری دفاتر، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کر دیا جائے گا اور آن لائن کلاسز شروع کر دی جائیں گی، جبکہ دفاتر میں بھی ورک فرام ہوم نظام رائج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ پٹرول پمپوں پر عوام کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے حصول کو محدود کرنے کے لیے باقاعدہ راشن سسٹم نافذ کیا جائے۔خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں تیل کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو پاکستان میں ایندھن کی فراہمی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی درآمدات کا بڑا حصہ عالمی منڈیوں سے وابستہ ہے، جہاں جنگ کے باعث تہل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف درآمدی بل میں اضافہ کیا بلکہ مقامی سطح پر بھی پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کو متاثر کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجے میں عام استعمال کی ہر شے خصوصاً کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات براہ راست عام شہری پر پڑ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو اگلے ہفتے سے ملک میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ہنگامی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن بھی شامل ہے۔حکومتی حلقوں میں یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے راشن سسٹم متعارف کروایا جائے، جس کے تحت ہر شہری کو مخصوص مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد دستیاب وسائل کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا ہے۔دوسری جانب خطے کے دیگرممالک بھی اس بحران سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی تیل کی قلت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں معمول بن چکی ہیں۔ شہریوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد ایندھن دستیاب ہو رہا ہے۔ ان ممالک میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے عوامی بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر خاص طور پر شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ صنعتی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہیں۔ماہرین اقتصادیات خبردار کر رہے ہیں کہ اگر آئندہ 10 روز کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت500روپے فی لیٹر سے تجاوز کر سکتی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے مرحلہ وار حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں سوفٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا۔ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے، جس کے تحت سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دی جائیں گی۔ اس دوران آن لائن تعلیم اور ورک فرام ہوم پالیسی کو فروغ دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں کورونا وبا کے دوران کیا گیا تھا۔ تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کو پہلے ہی ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ ڈیجیٹل نظام کی تیاری مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر آن لائن نظام پر منتقل ہوا جا سکے۔عوامی حلقوں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور ایندھن راشننگ کی خبروں پر تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ معاشی ماہرین حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ متبادل توانائی ذرائع اور سفارتی سطح پر فوری اقدامات کرے تاکہ بحران کی شدت کو کم کیا جا سکے۔

Previous Post

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان کی ملاقات

Next Post

6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper