کراچی۔ ( نمائندہ خصوصی):گورنرسندھ محمد نہال ہاشمی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیریں رحمن کے گھرجاکر ان کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔‘بدھ کو گورنر
ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی ،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، وفاق کے سندھ میں ترجمان راجہ انصاری، پی ایم ایل (ن) کے سینئر رہنما علی اکبر گجر، خرم بھٹی اور رضا علی عابدی بھی موجود تھے ۔
