• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی سے بھارت پاکستان کی لائف لائن زراعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے، خرم نواز گنڈاپور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 24, 2026
in پاکستان
0
سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی سے بھارت پاکستان کی لائف لائن زراعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے، خرم نواز گنڈاپور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی سے بھارت پاکستان کی لائف لائن زراعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے،جسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے سفارتی سطح پر مہم چلانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح قانونی چارہ جوئی کے آپشن کو کسی طور پر نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی زراعت کو جو کہ ہمارے ملک کی لائف لائن ہے کو برباد کرنا چاہتا ہے، جس کی اسے قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس ایشو کو کسی طور نظر انداز ہونا چاہیے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی سے دونوں ممالک کو سنگین نقصانات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس سے خطے کا امن و امان بھی متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے حوالے سے پاکستان کو ممکنہ نقصانات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ پاکستان کی تقریبا 80سے 90 فیصد زراعت کا انحصار دریائے سندھ پر ہے لہٰذا پانی کی کمی سے گندم، چاول اور کپاس جیسی اہم فصلیں شدید متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کا بڑا حصہ ہے، پانی کی قلت سے برآمدات کم اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے علاہ پن بجلی کے منصوبے جیسے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم پانی کی کمی سے کم بجلی پیدا کریں گے جس سے توانائی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے ماحولیاتی اور سماجی مسائل بھی جنم لیں گے،پانی کی کمی سے اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں خشک سالی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کی معطلی سے جہاں پاکستان متاثر ہو گا تو وہاں بھارت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا ،معاہدہ یکطرفہ معطل کرنے سے بھارت پر عالمی سطح پر دبائو بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر ورلڈ بینک جو اس معاہدے کا ضامن ہے۔پانی کا مسئلہ فوجی اور سیاسی تنائو کو بڑھا سکتا ہے، جس سے سرحدی حالات خراب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات اور طویل سفارتی تنازعات بھارت کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں۔دوسری طرف اگر بھارت زیادہ ڈیم یا ذخائر بنائے تو اس پر بھاری مالی اخراجات آئیں گے جبکہ فوری فائدہ محدود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنادونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن پاکستان کو فوری اور زیادہ براہ راست اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بھارت کو زیادہ تر سفارتی اور قانونی دبا ئو برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کسی صورت میں بھی دونوں ممالک کے حق میں نہیں ہے ،اس کے دونوں ممالک سمیت خطے پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دونوں ممالک کے تعلقات اتنے حوصلہ افزا نہیں ہیں ،مئی میں ہونے والے معرکہ بنیان مرصوص کے ذریعے پاکستان دنیا پر پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اگر اس کے مفادات متاثر ہوں گے تو خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ۔

Previous Post

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post

میں ابھی پانچ قدم ہی چلا ہوں گا کہ پیچھے سے عمران خان نے آواز دی او رکہا کہ اعجاز تم لوگ ورلڈ کپ فائنل میچ ہار چکے ہو : سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد کا انکشاف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
میں ابھی پانچ قدم ہی چلا ہوں گا کہ پیچھے سے عمران خان نے آواز دی او رکہا کہ اعجاز تم لوگ ورلڈ کپ فائنل میچ ہار چکے ہو : سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد کا انکشاف

میں ابھی پانچ قدم ہی چلا ہوں گا کہ پیچھے سے عمران خان نے آواز دی او رکہا کہ اعجاز تم لوگ ورلڈ کپ فائنل میچ ہار چکے ہو : سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد کا انکشاف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper