• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حج عازمین کی رہنمائی اور اس مقدس سفر کو سہل بنانے کے لیے جامع کتابچہ "رہنمائے حج” جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 15, 2026
in پاکستان
0
حج عازمین کی رہنمائی اور اس مقدس سفر کو سہل بنانے کے لیے جامع کتابچہ "رہنمائے حج” جاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، نے حج 2026 کے عازمین کی رہنمائی اور اس مقدس سفر کو سہل بنانے کے لیے ایک تفصیلی اور جامع کتابچہ "رہنمائے حج” جاری کر دیا ہے۔ یہ کتابچہ حجاج کرام کے لیے ایک مکمل گائیڈ کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان سے روانگی سے لے کر حج کی ادائیگی اور وطن واپسی تک کے تمام مراحل کو انتہائی آسان فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔اس اہم کتابچے کی ترتیب و تحقیق کا کام شعبہ تحقیق و مراجع کے حافظ عبد القدوس (ڈائریکٹر)، ڈاکٹر شاہد الرحمن (ڈپٹی ڈائریکٹر)، محمد خلیق (ڈپٹی ڈائریکٹر)، اور عائشہ اعجاز (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) نے سرانجام دیا ہے۔ جبکہ شعبہ حج سے مصباح الرحمن (سیکشن آفیسر) اور جمیل الرحمن (اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی) نے اس کی تیاری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔کتابچے کو مختلف ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں مختلف اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔سفری تیاری اور انتظامی امورکے باب میں حج کی فرضیت، نیت، اور پاکستان میں تیاری کے حوالے سے رہنمائی دی گئی ہے۔ عازمین کو سامان کی پیکنگ، سفری دستاویزات کی حفاظت، ممنوعہ اشیاء (جیسے منشیات اور مخصوص غذائی اشیاء) کو ساتھ نہ لے جانے، اور زر مبادلہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈیجیٹل ایپس کے استعمال میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے کتابچے میں ‘پاک حج ایپ’ اور ‘سعودی ویزہ بائیو ایپ’ کے استعمال کا مکمل طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔عازمین ان ایپس کے ذریعے اپنا فلائٹ شیڈول، رہائش کی تفصیلات، تربیت کا شیڈول اور شکایات کا اندراج باآسانی کر سکتے ہیں۔مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی کے باب میں طواف، سعی، احرام باندھنے کے طریقے اور حج کی اقسام (افراد، تمتع، قران) پر مشتمل ہے۔ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں قیام کے ساتھ ساتھ رمی جمرات (شیطان کو کنکریاں مارنے) کے مسنون طریقوں کو بھی تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔طبی سہولیات اور احتیاطی تدابیر باب میں عازمین کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے گردن توڑ بخار اور فلو کی ویکسینیشن، اور پولیو کے قطرے پینے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔شدید گرمی اور رش کے دوران لو لگنے، سانس کی بیماریوں، اور دیگر حادثات سے بچاؤ کے لیے طبی ہدایات دی گئی ہیں۔ حج کے بعد یا اس سے قبل مدینہ منورہ کے سفر، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے آداب، مسجد نبوی میں عبادات اور دیگر تاریخی مساجد (جیسے مسجد قباء اور مسجد غمامہ) کی زیارت کے حوالے سے ایک مکمل باب مختص کیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اس ہدایت نامے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس کتابچے کے مطالعے سے عازمین مناسکِ حج بہتر اور شرعی اصولوں کے عین مطابق ادا کر سکیں گے، اور اس کے ساتھ ساتھ دورانِ سفر نظم و ضبط اور سعودی قوانین کی پاسداری کو بھی یقینی بنائیں گے۔

پچھلی پوسٹ

ایرانی بچی عریان کی کہانی

اگلی پوسٹ

پاکستان اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

پاکستان اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper