• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی جانب سے خواتین کارکنان کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مہذب سلوک کی مذمت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 13, 2026
in پاکستان
0
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی جانب سے خواتین کارکنان کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مہذب سلوک کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے اسلام آباد میں خواتین کارکنان اور رہنمائوں کی حراست سے متعلق خبروں کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد ہونے والی عورت مارچ ریلی سے قبل اسلام آباد پولیس نے متعدد خواتین کارکنان کو حراست میں لیا۔رپورٹس کے مطابق کئی سرگرم کارکنان جن میں نمایاں خواتین حقوق کی علمبردار بھی شامل تھیں، سیکٹر ایف۔6 کے علاقے سپر مارکیٹ کے قریب اس وقت تحویل میں لے لی گئیں جب وہ قومی پریس کلب کی جانب جانے کے لیے جمع ہو رہی تھیں۔ حکام کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ اور اجتماع کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر اس اجتماع کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔قومی کمیشن برائے وقار نسواں خواتین رہنمائوں اور کارکنان کے ساتھ مبینہ طور پر کیے گئے غیر انسانی اور غیر مہذب سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں پاکستان میں خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔ انہوں نے انصاف، مساوات اور خواتین کے وقار کے لیے طویل عرصہ جدوجہد کی ہے، لہٰذا ان کے ساتھ تضحیک آمیز یا غیر شائستہ رویہ انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔کمیشن کا موقف ہے کہ ان خواتین کو اپنے بنیادی آئینی حق یعنی پرامن اظہار رائے اور اجتماع کے حق کے استعمال پر گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا تاہم اگر کسی صورت میں حکام کسی فرد کو حراست میں لینا ضروری سمجھیں تو قانون اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ان کے ساتھ مکمل وقار اور احترام کے ساتھ برتائو کیا جائے اور تمام قانونی تقاضوں اور انسانی حقوق کے معیارات کی پابندی کی جائے۔کمیشن متعلقہ حکام پر زور دیتا ہے کہ حراست میں لی گئی تمام خواتین کے ساتھ انسانی اور باوقار سلوک کو یقینی بنایا جائے، انہیں محفوظ حراستی حالات فراہم کیے جائیں، اور انہیں قانونی عمل تک مکمل رسائی، وکیل کی سہولت اور اپنے اہلِ خانہ سے رابطے کا حق دیا جائے۔قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں بطور قومی قانونی ادارہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا ذمہ دار ہے۔ کمیشن اس صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ ملک میں ہر خاتون کے وقار، تحفظ اور بنیادی حقوق کا ہر حال میں احترام کیا جائے۔

پچھلی پوسٹ

آپریشن غضب للحق ،پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری

اگلی پوسٹ

نامور سینئر اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نامور سینئر اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

نامور سینئر اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper