اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):آپریشن غضب للحق کے دوران 28 فروری 2026ء کو رات 9 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 352 کارندے ہلاک اور 535 سے زائد زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 26 چیک
پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔اسی طرح 171 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ افغانستان میں 41 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
