• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدرِ مملکت اور چیف اسکائوٹ پاکستان آصف علی زرداری کا یومِ اسکائوٹ 2026 کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 22, 2026
in پاکستان
0
صدرِ مملکت اور چیف اسکائوٹ پاکستان آصف علی زرداری کا یومِ اسکائوٹ 2026 کے موقع پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت اور پاکستان کے چیف اسکائوٹ آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اسکاوٹس کے موقع پر پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکاوٹس اور لیڈرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق عالمی یومِ اسکائوٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کے حوالے سے منایا جاتا ہے جو 22 فروری 1857 کو پیدا ہوئے اور بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے بانی تھے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد اسکاوٹس کی جانب سے منایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنا کر دنیا کو بہتر بنانے کے ان کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو 176 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کے کردار اور مستقبل کی تشکیل میں اسکاوٹنگ کی اہمیت کو تسلیم کیا، 22 دسمبر 1947 کو پاکستان کے پہلے چیف اسکاوٹ کی حیثیت سے اسکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ اسکاوٹنگ ہمارے نوجوانوں کے کردار کی تعمیر، ان کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما اور انہیں منظم، روادار، مفید اور اچھا شہری بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ اسکاوٹ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ہماری قوم کو سرسبز، موسمیاتی تغیرات سے محفوظ، منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسکاوٹس کو چاہیے کہ وہ اپنی تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے زندگی کی مہارتوں میں اضافہ کریں، ہنگامی حالات اور آفات سے نمٹنے میں کردار ادا کریں اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔صدرِ مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن، جو ورلڈ آرگنائزیشن آف دی اسکائوٹس موومنٹ سے وابستہ ہے، مزید ترقی یافتہ اور موثر ادارہ بن کر ابھرے گا اور قوم کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف اسکاؤٹ پاکستان کی حیثیت سے میں پاکستان کے تمام اسکاوٹس کے لئے ان کے عظیم مشن میں مسلسل کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ الّلہ کرے کہ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ہمارے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کا مئوثر محرک بنانے کا پلیٹ فارم ثابت ہو۔

پچھلی پوسٹ

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

اگلی پوسٹ

خواجہ ثقلین سمیطؔ کی شاعری کا ادراکی مطالعہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خواجہ ثقلین سمیطؔ کی شاعری کا ادراکی مطالعہ

خواجہ ثقلین سمیطؔ کی شاعری کا ادراکی مطالعہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper