چکوال ( نمائندہ خصوصی)16 سالہ حافظ قران بچے کے قتل کیس کا ڈراپ سین : بچے کی تلاش میں 1 کروڑ روپے لگانے کے اعلانات کرنے والا باپ ہی قاتل نکلا ۔16 سالہ مزمل کی والدہ نے کچھ سال قبل اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی و طلاق لے لی تھی اور مبشر نامی ایک رشتے کرانے والے سے شادی کر لی تھی ، کوٹھا ابدال نامی گاؤں کی رہائشی اس خاتون کو سابقہ سسرال سے
کچھ کنال زمین ملی تھی جو مزمل کے نام ہونی تھی ، مبشر کی خواہش تھی کہ وہ قیمتی زمین اسے ملے جائے لیکن مزمل اس کی راہ میں رکاوٹ تھا ، مبشر نے کئی بار اپنی بیوی سے مطالبہ کیا کہ زمین اسکے نام کروا دے مگر بیوی انکار کردیتی ، 16 سالہ مبشر ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا وہ جمعہ کو گھر آتا اور اتوار کو واپس مدرسے چلا جاتا ، 9 فروری سے چند دن پہلے وہ گھر آیا تو اسکی نانی کا انتقال ہو گیا ، عزیز و اقارب جمع تھے مبشر بھی وہاں آیا ہوا تھا ، پھر مبشر نے مزمل کو ساتھ لیا اور اپنے گھر چلا گیا جہاں اس نے مزمل کو برفی کھلائی اور پھر ساتھ لے کر ویرانے کھیتوں میں چلا گیا ،اس برفی میں چوہے مار دوائی شامل تھی اس وقت تک مزمل نیم بے ہوش ہو چکا تھا ،

