اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):بنگلہ دیش کے 13ویں قومی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اورانتخابات میں حصہ لینے والی دونوں بڑی جماعتیں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی اپنی کامیابیوں کا دعویٰ کر رہی ہیں یہ انتخابات طلبا کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہوئے جس کے نتیجہ میں 2 عشروں پر محیط شیخ حسینہ واجد
کے اقتدار کا خاتمہ ہوا،انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا ہے ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں وو ڈال جبکہ 33 فیصد نے اس کی مخالفت کی ریفرنڈم کے بیلٹ پیپر پر عوام سے ایک سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمٰن نے صحافیوں سے بات
چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ان تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی جس نے تحریک میں حصہ لیا۔

