اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترلائی امام بارگاہ میں خودکش حملہ آور کو دبوچنے
والے شہید نوجوان عون عباس کے لئے خصوصی قومی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔بدھ کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کو لکھے گئےخط میں شہید عون عباس کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور درخواست کی کہ شہید کو وطن عزیز کے اعلی قومی ایوارڈ سے نوازا جائے۔
