• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی پریس کلب میں پروفیسر سعید مسعود عثمانی نئی تصنیف "ایف ایم ریڈیو، ریاست و ثقافتی تغیر’ کی تقریب رونمائی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
کراچی پریس کلب میں  پروفیسر سعید مسعود عثمانی نئی تصنیف "ایف ایم ریڈیو، ریاست و ثقافتی تغیر’ کی تقریب رونمائی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی)پروفیسر سعید مسعود عثمانی نئی تصنیف "ایف ایم ریڈیو، ریاست و ثقافتی تغیر” 1965ء کے ماضی کے اوراق کو پلٹتی ہے جب خبروں کا ذریعہ (نشر واشاعت) ریڈیو اور اخبارات پر منحصر تھا، ایف۔ایم تنہائی میں سننے کے لیے ایک آواز تھی جس سے اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا تھا، 1971ء میں بھی تازہ ترین خبروں سے آگاہی بھی اسی ذرائع سے ممکن تھی، ریڈیو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، اس کی اہمیت نہ کل کم تھی اور نہ ہی آج اِس موبائل کے دور میں کم ہوئی ہے، ایف۔ ایم ریڈیو آج بھی عوام میں اتنا ہی مقبول ہے جتنا کل مقبول تھا، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر سعید مسعود عثمانی کی کتاب "ایف ایم ریڈیو، ریاست اور ثقافتی تغیر” (کراچی میں ایف۔ایم۔ ریڈیو نشریات کی مقبولیت اور سامعین کا تجزیاتی مطالعہ) پر کتاب کی تقریب رونمائی کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا آغاز سابق جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب ، محمد منصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا، صاحب کتاب ڈاکٹر سعید مسعود عثمانی نے کہا جب میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان سے شرف ملاقات حاصل ہوئی، اُنہوں نے میری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مجھے مزید تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آپ میں بڑی صلاحیتیں ہیں، آپ ” پی۔ایچ۔ڈی” کریں، میں نے نہ چاہتے ہوئے بھی تعلیم کی جانب مکمل طور پر راغب ہوا اور پی۔ایچ۔ڈی کرلی، میں ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر عرفان، سرفراز احمد، ڈاکٹر سیف اللہ خان اور عزیز سنگھور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون کی بدولت یہ ممکن ہوا، ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ سعید عثمانی صاحب کو اس عمر میں علم سے محبت دیکھ بہت خوشی ہوتی ہے اور یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ علم حاصل کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، عمر کتنی ہی کیوں نہ ہو علم حاصل کرتے رہنا چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس تحقیقی مقالے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ٹرانسجنڈر کمیونٹی پر بھی بات کی گئی ہے جس پر کوئی بات نہیں کرتا، ریڈیو ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، اس تحقیق میں سماجی مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے،ممتاز دانشور ڈاکٹر جعفر احمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایسے پیچیدہ موضوع پر سیر حاصل کتاب تحریر کی گئی ہے جو کہ پی۔ایچ۔ڈی کرنے والے نئے طلباء و طالبات کے لئے بہت کارآمد اور معلوماتی کتاب ثابت ہوگی اور ان کو نئی راہیں میسر آئیں گیں، انہوں نے تجویز دی کہ اس کتاب کو انگریزی زبان میں بھی شائع ہونا چاہیئے، مُنَعزٌَہ صدیقی نے کہا کہ ریڈیو زبان کی خوبصورتی کا ذریعہ ہے، جس سے لوگ زبان کی میٹھی آواز سُنتےاورسِیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف۔ایم ریڈیو کے دور میں لوگوں کا اندازِ فکر اور شعور بہتر تھا، ایف۔ایم ریڈیو کا دیہات تک معلومات پہنچانے میں بھی اہم کردار رہا ہے، تقریب کے صدر ممتاز دانشور محمود لعیق نے ڈاکٹر سعید عثمانی کو اتنی قیمتی، معلوماتی اور تحقیقی کتاب تحریر کرنے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے نہایت تفصیل سے ریڈیو کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی آمد سے جہاں معاشی انقلاب آیا وہیں رائے عامہ کی رہنمائی کی، انہوں نے نہایت تفصیل سے مصنف کی زندگی کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابتدا ہی سے سماجی کاموں میں دلچسپی لیتے تھے، ان کے ساتھ ان کے والدین بھی شریک سفر ہیں، نظامت کے فرائض فروا حسن نے بہت عمدگی سے انجام دیئے، اس موقع پر صحافی، علمی و ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں پروفیسر انیس زیدی، معروف سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی، ڈاکٹر سیف اللہ خان، سرفراز احمد، عزیز سنگھور، سہیل سانگی، KUJ کے صدر، طاہر حسن، وصی قریشی، اطہر جاوید صوفی، پروفیسر برجیس زہرہ، نصیر احمد، لندن سے تشریف لائے ہوئے نیوز کاسٹر اور معروف نعت خواں سید محمد اقبال، فاروق عرشی، ایڈوکیٹ ہارون اللہ خان، خلیل قریشی ایڈوکیٹ، فریحہ عاقب، حِنا اسلم، رضیہ سلطانہ، اطہر اقبال، چُغتائی، جاوید وڑائچ، ریحان محمود خان، آصف احمد خان، محمد عدنان خان، رُستم علی، عبدالباسط، محمد عامر صدیقی و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر سعید عثمانی نے خریدی گئی کتابوں پر اپنے دستخط کیئے، تقریب کے اختتام پر خطاب کرنے والوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا اور گروپ فوٹو لیا گیا۔

پچھلی پوسٹ

بارود، آگ اور سچ: میں نے دہشت کو قریب سے دیکھ

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper