• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

عمران فاروق قتل کیس: قاتل مہرے، خالو-پھوپھا کی سیاست اور عالمی سودے

اشرف خان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 4, 2026
in کالمز
0
عمران فاروق قتل کیس: قاتل مہرے، خالو-پھوپھا کی سیاست اور عالمی سودے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یہ 2024 کی ایک گرم اور حبس زدہ کراچی کی شام تھی جب ایک دوست نے فون کر کے پوچھا کہ کیا میں اس کے ساتھ کھانے پر چل سکتا ہوں۔ اس کے چند دوست کئی برس بعد برطانیہ سے کراچی آئے ہوئے تھے۔ میں کھانا کھا چکا تھا، مگر کراچی میں صحبت اکثر بھوک پر غالب آ جاتی ہے، سو میں چلا گیا۔ ریستوران میں اس نے مجھے اپنے دوستوں سے ملوایا—وہ پاکستانی جو برسوں بعد وطن لوٹے تھے۔ان میں ایک شخصیت نمایاں تھی۔ نہایت تعلیم یافتہ، شائستہ اطوار، اور برطانیہ میں پیدا ہونے والا پاکستانی جو میٹروپولیٹن پولیس سروس میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھا۔ اس کی اردو نفیس تھی، ہلکے انگریزی لہجے میں ادا ہوتی ہوئی، اور سیاسی معاملات پر اس کی رائے غیر معمولی طور پر واضح اور دوٹوک تھی—ایسی خصوصیات جو مقامی سول بیوروکریسی میں یہ بات کم ہی نظر آتی ہےاس نے بچپن میں نانا نانی کے گھر گزارے گئے دنوں کی یادیں بڑے شوق سے تازہ کیں، وہ یادیں جو فاصلہ اور وقت مزید قیمتی بنا دیتے ہیں۔ باتوں کا رخ جب پیشہ ورانہ زندگی کی طرف مڑا تو اس نے لندن میں اپنے کام کا ذکر فخر کے ساتھ کیا۔ کراچی کی عمومی بدامنی کا لندن کے جرائم سے موازنہ کرتے ہوئے اس نے کہا کہ جرائم ہر جگہ ہوتے ہیں، مگر لندن میں پولیس کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ہمارے ہومیسائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی کیس حل کرنے کی شرح سو فیصد ہے”، اس نے کہا۔”میں ابھی برطانوی کارکردگی کی تعریف کرنے ہی والا تھا کہ ایک ایسا قتل کیس ذہن میں آ گیا جو آج تک حل نہ ہو سکا۔ میں نے نرمی سے کہا کہ شاید یہ شرح ننانوے یا اٹھانوے فیصد ہو۔وہ لمحہ بھر رکا، پھر مسکرا دیا۔“اوہ، وہ کیس؟” اس نے صاف گوئی سے کہا۔ “وہ تو سیاسی معاملہ تھا۔”یوں عمران فاروق کے قتل کو جرائم کے خانے سے نکال کر سیاست کی فائل میں ڈال دیا گیا۔یہ کوئی سرکاری ملاقات نہیں تھی، محض ذاتی اور بے تکلف گفتگو تھی۔ مگر ایک سینئر افسر کے منہ سے نکلے ان الفاظ نے اس کیس کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ دے دیا—ایک ایسا کیس جو 2010 سے اب تک سازشی نظریات، الزامات، جوابی الزامات اور ٹی وی ٹاک شوز کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔۔ “سیاسی معاملہ” کا فقرہ دیر تک ذہن میں گونجتا رہا۔سوچتے سوچتے اس دور کا کراچی آنکھوں کے سامنے آ گیا—جب یہ شہر افغانستان کے لیے نیٹو سپلائی لائن کا اہم مرکز تھا۔ الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم نے شہر اور بندرگاہ کو طالبان سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا—کبھی کھلے عام طالبان مخالف جماعت کے طور پر، اور کبھی مہاجر اور پختون نسلی کشیدگی کی آڑ میں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ عالمی تھی، مگر اس کا نفاذ مقامی تھا، اور ایم کیو ایم اس کا ایک لازمی پرزہ تھی۔ بابر غوری پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر تھے، بندرگاہ چلتی رہی، سپلائی لائن محفوظ رہی۔ہر لحاظ سے یہ ایک بڑا کارنامہ تھا—ایسا کارنامہ جس کے بدلے دہائیوں پر محیط رعایتیں حاصل کی جا سکتی تھیں۔تو پھر ایم کیو ایم کی قیادت کو اس کے عوض کیا ملا؟ قتل کے الزامات پر بری ہونا—جو شاید سیاسی ضرورت کے نام پر پیش کی گئی؟آج ایم کیو ایم کے سابق اور موجودہ رہنما گالی گلوچ، دھمکیوں اور تحقیر میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں—چاہے مخاطب مخالف ہوں، صحافی ہوں یا اپنے ہی ووٹر۔ ان کی سیاسی لغت دھونس اور دھمکی سے تو بھری ہوئی ہے، مگر خود احتسابی سے خالی۔ ان کی سیاسی بصیرت خالُو اور پھوپھا کی گھریلو سیاست سے آگے نہیں بڑھتی—بس فرق یہ ہے کہ یہاں مائیک اور اسلحہ بھی شامل ہیں۔وہ یہ تسلیم کرنے میں ناکام رہتے ہیں کہ تمام نسلی گروہوں کے بے گناہ خون میں ان کا بھی برابر کا حصہ ہے۔ الطاف حسین سے علیحدگی کے بعد وہ خود کو بالکل پاک دامن بی بی کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں، گویا وہ اس تمام خون خرابے کا کبھی حصہ ہی نہیں رہے ہوں- اور نہ ہی وہ یہ سمجھ پاتے ہیں کہ بڑے عالمی کھیل میں ن کی کیا حیثیت تھی؟ صرف مہرے تھے، جنہیں بار بار استعمال کیا گیا اور ضرورت ختم ہوتے ہی چھوڑ دیا گیا۔ وہ محض مہرے ہونے کو اپنا طرۂ امتیاز سمجھتے ہیں اور اس پر کسی شرمندگی کے بجائے فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، وہ آج بھی توپوں سے چڑیاں مارتے ہیں، شور کو طاقت اور تباہی کو حکمتِ عملی سمجھتے ہوئے۔ مغلیہات کا الاپ صرف اس لیے ہے کہ تمہارا ‘مہرے’ ہونے کا درجہ خطرے میں ہے۔آپ ایک اتنے بڑے عالمی تھیٹر کا حصہ رہ چکے ہوں، اور اس کے باوجود آپ کی گفتگو ‘تیری ماں کی، تیری بہن کی’ سے آگے نہ بڑھے، تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آپ کی قیادی حیثیت محض ایک معمولی گارڈ کی ہے زمانہ کب قیامت کی چال چل گیا، انہیں اس کا کوئی ادراک ہی نہیں۔ اب صرف گارڈز کی تبدیلی کا وقت رہ گیا ہے۔

Previous Post

پاکستان اور قازقستان کا تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ ، دو طرفہ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق ، مشترکہ اعلامیہ

Next Post

’بلوچستان کو بہت محنت سے یہاں تلک لایا گیا‘

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
’بلوچستان کو بہت محنت سے یہاں تلک لایا گیا‘

’بلوچستان کو بہت محنت سے یہاں تلک لایا گیا‘

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper