• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آبی ذخائر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کم لاگت اور مؤثر حل فراہم کرتے ہیں،صدرمملکت آصف علی زرداری کا آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 1, 2026
in پاکستان
0
آبی ذخائر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کم لاگت اور مؤثر حل فراہم کرتے ہیں،صدرمملکت آصف علی زرداری کا آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر میں آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار انتظام کے لیے ہماری وابستگی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن 1971 میں آبی ذخائر کے کنونشن، جسے رامسر کنونشن بھی کہا جاتا ہے، کے نفاذ کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان اس اہم معاہدے کا رکن ہے، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے آبی ذخائر ، ان کے وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن 2026 کا موضوع، “آبی ذخائر اور روایتی علم: ثقافتی ورثے کی پاسداری”، ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ آبی ذخائر صرف ماحولیاتی نظام نہیں بلکہ زندہ ثقافتی مناظر بھی ہیں، جو صدیوں کے دوران مقامی آبادیوں کی محنت اور علم سے تشکیل پائے ہیں۔ پاکستان بھر میں آبی ذخائر سے وابستہ روایتی علم اور طریقے روزگار، خوراک کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور فطرت کے ساتھ متوازن تعلق کو مضبوط بناتے رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صحت مند آبی ذخائر سیلاب کے خطرات کم کرتے ہیں، ساحلی علاقوں کا تحفظ کرتے ہیں، روزگار کو سہارا دیتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے اخراج میں کمی لاتے ہیں۔ان کی نظراندازی سے ماحولیاتی نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ ان کی بحالی سے معیشت اور ماحول کو نمایاں فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے ذمے دار تو کم ہیں، مگر اس کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ہمارے آبی ذخائر سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی اور سمندر کی سطح میں اضافے کے خلاف دفاع کی اولین صف کاکردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متنوع آبی ذخائر، جن میں دریائی سیلابی میدان، بلند پہاڑوں پہ جھیلیں اور گلیشیئر، اندرونی آبی ذخائر اور ساحلی و مینگروو ماحولیاتی نظام شامل ہیں، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی، پانی کے نظم و نسق اور آفات کے خطرات میں کمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک بھر میں آبی ذخائر کو غیر متوقع مون سون، گلیشیئر کے پگھلاؤ میں تبدیلی اور تیزی، شدید گرمی (ہیٹ ویوز)، کم ہوتے سیلابی حفاظتی نظام اور بڑھتی ہوئی آلودگی جیسے دباؤ کا سامنا ہے۔سندھ میں آبی ذخائر کو خاص طور پر زیادہ مسائل درپیش ہیں، جہاں تاریخی طور پر پانی کی کمی اور سمندر کی سطح میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ انڈس ڈیلٹا اور (مینگروو) تمر کے جنگلات، جو کبھی پانی کی کثرت والے علاقوں میں شمار ہوتے تھے، آج نمکین پانی کے پھیلاؤ، ساحلی کٹاؤ اور مچھلیوں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسی طرح کینجھر، هاليجی اور منچھر جیسے اندرونی آبی ذخائر میں تازہ پانی کی آمد میں کمی، طویل خشک سالی اور آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ماہی گیری، پینے کے پانی کی دستیابی اور ہجرت کرنے والے پرندوں کے راستے متاثر ہو رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی شہریوں کے لیے آبی ذخائر روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ یہ گھریلو استعمال اور منڈیوں کے لیے مچھلی فراہم کرتے ہیں، مویشیوں کے چرنے کے لیے چراگاہیں مہیا کرتے ہیں، ایندھن اور رہائش کے لیے گھاس اور نباتات دیتے ہیں اور شدید بارش یا پانی کی کمی کے دوران دیہات کو قدرتی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جب آبی ذخائر متاثر ہوتے ہیں تو لوگوں کو آمدنی میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، غیر محفوظ پانی اور سیلاب و خشک سالی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لیے آبی ذخائر کا تحفظ محض ماحولیاتی فریضہ نہیں بلکہ عوامی فلاح اور قومی مدافعت کا تقاضا بھی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آبی ذخائر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کم لاگت اور مؤثر حل فراہم کرتے ہیں۔ یہ سیلابی پانی کو بہتر طور پر جذب کرتے ہیں، کاربن محفوظ کرتے ہیں، خاص طور پر تمر (مینگرووز) کے ذریعے ساحلی علاقوں کو قدرتی تحفظ دیتے ہیں اور آفات سے نمٹنے کے اخراجات کو کم کرتے ہیں۔ مقامی اور کمیونٹی شعور کو شامل کرتے ہوئے آبی ذخائر کا پائیدار انتظام پاکستان کے ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے اہداف اور بین الاقوامی وعدوں کے حصول میں براہِ راست معاون ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں پانی کی سلامتی ذمہ دار اور قانونی سرحد پار تعاون پر منحصر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹرز ٹریٹی) 1960 پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے، جو ایک قانونی معاہدہ ہے اور دہائیوں سے انڈس بیسن میں منصفانہ پانی کی تقسیم کو یقینی بناتا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت طے شدہ طریقہ کار کی معطلی، بشمول ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی فراہمی میں رخنہ اس بھروسے اور پیش گوئی کی صلاحیت کو مجروح کرتی ہے جس کی ماحولیاتی دباؤ کے اس دور میں اشد ضرورت ہے۔پانی کو کبھی بھی جبر کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور پاکستان کے خلاف پانی کو بطورِ جنگی حربہ استعمال کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنا ضروری ہے، کیونکہ دریاؤں کے بہاؤ میں تعطل ان لاکھوں زندگیوں، روزگار اور غذائی نظام کے لیے خطرہ ہے جن کا انحصار انڈس بیسن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم دن پر میں تمام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، مقامی برادریوں اور پالیسی سازوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آبی ذخائر کو جاندار ثقافتی اور ماحولیاتی اثاثے سمجھتے ہوئے ان کی قدر کریں، ان کا تحفظ کریں اور انہیں پائیدار بنیادوں پر منظم کریں۔ آبی ذخائر کا تحفظ صرف قدرتی معاملہ نہیں بلکہ افراد، روزگار اور قومی مدافعت کا معاملہ ہے۔ پاکستان اس بات کی وکالت جاری رکھے گا کہ ماحولیاتی انصاف کا تقاضا اُن آبی ذخائر کا تحفظ ہے جو ہماری حفاظت کرتے ہیں۔

Previous Post

سیکیورٹی اداروں کا بڑا ایکشن پاکستانیوں کا قاتل دہشت گرد “بشیر زیب” جہنم واصل ہو گیا.سیکیورٹی زرائع

Next Post

اہل کراچی کا تاریخی جینے دو کراچی مارچ، حافظ نعیم الرحمن نے 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اہل کراچی کا تاریخی جینے دو کراچی مارچ، حافظ نعیم الرحمن نے 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کر دیا

اہل کراچی کا تاریخی جینے دو کراچی مارچ، حافظ نعیم الرحمن نے 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper