کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال، ڈھاکا سے پرواز کراچی
پہنچ گئی بنگلادیش کی بیمان ایئر کی پہلی پرواز 14 سال بعد مسافروں کو ڈھاکا سے لے کر کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر جہاز کا تاریخی استقبال کیا گیا رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ خود موجود تھے

