راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئیذرائع
کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیاجیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کوبھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیا گیاجیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں کرائی جانے والی ملاقات 45 منٹ جاری رہی، دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔جیل ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان جیل انتظامیہ نے وصول کیا ہے جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر اشیا شامل تھیں۔
