مردان ( نمائندہ خصوصی)مردان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او مسعود بنگش کی جانب سے پولیس محکمے میں بڑی انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی ہےاس کارروائی کے دوران 8 اسٹیشن ہاؤس آفیسرز ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے فارغ
جبکہ مختلف الزامات پر 124 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہےڈی پی او مردان مسعود بنگش کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں نظم و ضبط قائم رکھنے، فرائض میں غفلت بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف اٹھایا گیا ہےانہوں نے واضح کیا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا اور عوامی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گیڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں اور کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا
