• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

سونیا گاندھی کے نواسے اور پریانکا گاندھی کے بیٹے رائہان واڈرا کی مسلمان اسکول فرینڈ آویوا بیگ سے شادی متوقع

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 3, 2026
in انڈیا
0
سونیا گاندھی کے نواسے اور پریانکا گاندھی کے بیٹے رائہان واڈرا کی مسلمان اسکول فرینڈ آویوا بیگ سے شادی متوقع
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے بانی رہنما کے خاندان سے تعلق رکھنے والی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی کے صاحبزادے رائہان واڈرا نے اپنی دیرینہ اسکول دوست آویوا بیگ سے منگنی کر لی ہے۔ یہ منگنی دونوں خاندانوں کی مکمل رضامندی اور حمایت سے طے پائی ہے، جس نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق رائہان واڈرا، جو معروف بزنس مین رابرٹ واڈرا کے بیٹے ہیں، اور آویوا بیگ ایک دوسرے کو گزشتہ سات برس سے جانتے ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ دوستی مضبوط رشتے میں بدل گئی اور اب دونوں نے باقاعدہ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رائہان واڈرا اور آویوا بیگ کی شادی آئندہ برس متوقع ہے، جبکہ شادی کی تقریبات کے لیے راجستھان کے کسی تاریخی مقام کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے۔رائہان واڈرا کی منگیتر آویوا بیگ کا تعلق دہلی کے ایک معروف اور بااثر بیگ خاندان سے ہے۔ ان کے والد عمران بیگ ایک معروف مسلم بزنس مین ہیں، جبکہ والدہ نندیتا بیگ بھارت کی ممتاز ہندو انٹیریئر ڈیزائنرز میں شمار ہوتی ہیں۔ نندیتا بیگ کا کانگریس پارٹی سے پیشہ ورانہ تعلق بھی رہا ہے اور وہ پریانکا گاندھی کی قریبی دوست بھی بتائی جاتی ہیں۔تعلیمی اعتبار سے آویوا بیگ نے دہلی کے معروف تعلیمی ادارے ماڈرن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں او پی جندل گلوبل یونیورسٹی سے میڈیا کمیونیکیشن اور جرنلزم میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔پیشہ ورانہ طور پر آویوا بیگ ایک فوٹوگرافر، پروڈیوسر اور تخلیقی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ Atelier 11 نامی ایک تخلیقی اور فوٹوگرافی پروڈکشن اسٹوڈیو کی شریک بانی بھی ہیں، جو فیشن، میڈیا اور آرٹ کے شعبوں میں سرگرم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آویوا بیگ نے کبھی اپنے مذہب کے حوالے سے عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا، حالانکہ ان کا تعلق ایک مخلوط مذہبی گھرانے سے ہے۔ یاد رہے کہ پریانکا گاندھی خود ایک سخت گیر ہندو خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک عیسائی بزنس مین رابرٹ واڈرا سے شادی کر چکی ہیں، جسے بھارت میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک نمایاں مثال سمجھا جاتا ہے۔یہ منگنی نہ صرف ایک ذاتی تقریب ہے بلکہ بھارت کے سیاسی اور سماجی منظرنامے میں بھی اسے خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

Previous Post

کراچی:ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے باضابطہ طور پر بطور ایڈیشنل آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Next Post

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper