کراچی( نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی ائی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن، ڈی ائی جی ٹریفک،زونل ڈی آئی جیز، ضلعی
ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن, ایس پیز سی ائی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک واضع حکمت عملی پیش کی۔پولیس چیف نے افسران کو شہر میں جرائم کے خاتمے، امن و امان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے اہم احکامات جاری کئے ۔






