ریاض ،,( نمائندہ خصوصی):پاکستان کی عروشہ سعید نے ریاض میں جاری چھٹے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ یہ پاکستان کا پہلا میڈل ہے جو اس ایڈیشن میں
حاصل کیا گیا ہے۔عروشہ سعید نے غیر معمولی مہارت، حوصلے اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف شاندار مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

