لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امن کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ سلام اُن پر جو امن کے
لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے-انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے-امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف،محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے-امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔پاکستان امن کا علمبردار ہے اور امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔
