• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 21, 2025
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر 2025 تک نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہکی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے ہائی لیول سیگمنٹ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، دیگر وزرا اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے اور طویل قبضے کے مسائل کا فوری حل نکالے۔وہ باالخصوص غزہ کے سنگین بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف بھی پیش کریں گے۔وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطحی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور ماحولیاتی اقدامات پر خصوصی اجلاس شامل ہیں۔وہ علاقائی و عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے اسلامی ممالک کے منتخب رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بھی شریک ہوں گے ۔ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔وہ پاکستان کے سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے لیے اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمد کے عزم کو بھی اجاگر کریں گے۔وزیر اعظم کی یہ شرکت عالمی رہنماؤں کے سب سے بڑے سالانہ اجتماع میں پاکستان کے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ سے مضبوط وابستگی کے عزم کو اجاگر کرے گی اور امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان کے دیرینہ کردار کو نمایاں کرے گی۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا کولاچی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اگلی پوسٹ

آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع

آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper