لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت، رانا سکندر عظمت پور پہنچ گئے اوراپنی نگرانی میں ٹینٹ، جانوروں کا ونڈہ،راشن،صاف پانی تقسیم کرایا۔صوبائی وزراء
نے عظمت پور،بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ،کوٹلہ آگر،بیٹ نور والا،لال وآلہ، ٹبہ برڑا، اور بیٹ چنہ کا دورہ کیا۔ کوٹلہ آگر کے دیہات میں ٹینٹ کی فراہمی جاری ہے۔ فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا سلسہ جاری ہے اورساتھ ساتھ فلڈ ریلیف ٹینٹ
سٹی میں راشن،صاف پانی کی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مویشیوں کے لئے ونڈہ بھی مہیا کیا جارہاہے۔عظمت پور میں وزیراعلی کی ٹیم نے ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
