• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم کے کاشت کاروں کو مراعات دینے پر زور

کاشت کاروں کےلیے جامع مراعاتی منصوبہ پیش کیا جائے، وزیراعلیٰ کی چیف سیکیریٹری کو ہدایت: یہ وقت کسانوں کا ساتھ دینے کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 18, 2025
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم کے کاشت کاروں کو مراعات دینے پر زور
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زراعت، خوراک اور خزانہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق فوڈ سییکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ24-2023 میں سندھ میں 4.592 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی تھی، تاہم اس سال امدادی قیمت نہ ہونے کے باعث پیداوار کم ہو کر 3.542 ملین میٹرک ٹن رہ گئی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں اس سال 35 لاکھ 42 ہزار 510 ٹن گندم حاصل کی گئی، جس کی اوسط پیداوار فی ایکڑ 28.70 من رہی۔مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال خوراک کی فراہمی کے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کاشتکاروں کی مدد نہیں کریں گے تو ہمیں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ اس کا حل یہ ہے کہ کسانوں کو مراعات دی جائیں تاکہ وہ زیادہ گندم کاشت کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کے پاس اس وقت 12 لاکھ 65 ہزار 380 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ پاکستان کے مجموعی ذخائر 47 لاکھ ایک ہزار 682 میٹرک ٹن ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کو اپنی گھریلو ضرورت پوری کرنے کے لیے ماہانہ تقریباً چار لاکھ ٹن تیل درکار ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے پاس مارچ میں نئی فصل آنے تک صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ذخائر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ خوراک، زراعت اور خزانہ محکموں کے مشترکہ اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے جامع مراعاتی منصوبہ پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسانوں کا ساتھ دینے کا ہے۔ گندم کی کاشت میں اضافہ ہی ہمارے عوام کے لیے خوراک کی فراہمی کی ضمانت ہے۔

پچھلی پوسٹ

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انقلابی اقدام: پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات، اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل کا نظام فعال

اگلی پوسٹ

پاک سعودی مشترکہ دفاعی سٹریٹجک معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہیں،علامہ ہشام الہی ظہیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک سعودی مشترکہ دفاعی سٹریٹجک معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہیں،علامہ ہشام الہی ظہیر

پاک سعودی مشترکہ دفاعی سٹریٹجک معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہیں،علامہ ہشام الہی ظہیر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper