لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئرمنسٹرمریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے علی پور کے نواحی سیلاب متاثرہ دیہات کے مسلسل دورے کیے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے ایک ہی دن میں علی پور تحصیل کے چھ سیلاب متاثرہ موضعوں میں گئے۔ وزراتی ٹیم نے بیت نوروالا، کوٹلہ اگر، کنڈرال،
بیت بورارا، لاٹی اور بیٹ ملاکا دورہ کیا۔ اعلیٰ سطح وزارتی ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز نواز شریف کی ہدایت پر چھ موضع میں ریسکیو ریلیف کارروائی کا جائزہ لیا۔ وزارتی ٹیم نے اپنی نگرانی میں ٹینٹ، خشک راشن، پانی اور جانوروں کے کیلئے ونڈا تقسیم کروایا۔ اعلیٰ سطح وزارتی ٹیم نے سینرمنسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انخلا آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور دستیاب سہولتوں دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔ سیلاب متاثرین نے موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب سے اظہارتشکرکیا۔ سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کوئی ہماری فکر کررہا ہے اور ہماری ضروریات مہیا کرنے کا اہتمام کررہا ہے۔

