اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):قومی آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی کے تحت 2027 تک ملک کے تعلیمی اداروں اور تمام سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اے آئی پالیسی پر عملدرآمد
کے لئے اے آئی تذویراتی کونسل اور پالیسی پر عملدرآمد شعبہ کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے،اہم شہروں میں ایکسیلینس مراکز قائم کیے جائیں گے،اس پالیسی کے تحت ملک میں ایک اے آئی فنڈ قائم کیاجائے گا،اس پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔اس
پالیسی میں معاشرے کی پسماندہ کمیونٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس پالیسی کے تحت 2030 تک 10 لاکھ افراد کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔2027 تک 10 ہزار ٹرینر تیار کئے جائیں گے۔سالانہ 20 ہزار انٹرنشپ دی جائیں گی۔

