• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہماری بہادر مسلح افوا ج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا 6ستمبریوم دفاع وشہداکے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 6, 2025
in پاکستان
0
ہماری بہادر مسلح افوا ج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا 6ستمبریوم دفاع وشہداکے موقع پر پیغام
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 6 ستمبرکوقومی تاریخ میں بہادری ، اتحاد اورعزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 60 سال قبل ہماری بہادر مسلح افوا ج نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنا کرثابت کیا کہ وہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،معرکہ حق میں ایک بار پھر ہماری مسلح افواج اورعوام نے جارحیت کے خلاف آہنی دیوار بن کردشمن کے تکبرکو کچلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آج 6ستمبرکو یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کے دن کے طور پر نقش ہے۔ ساٹھ سال قبل ہماری بہادر مسلح افواج نے عوام کے بھرپور تعاون سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان ایک بہادر قوم ہے جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965 کا وہ ناقابل تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر ہماری مسلح افواج اور عوام بیرونی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بحریہ اور فضائیہ سمیت ہماری مسلح افواج نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت، جدید جنگی مہارتوں اورچیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن کے ذریعے دشمن کے تکبر کو اپنی پرعزم قوت سے کچلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی،آج کے دن ہم اپنے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی جرأت آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور تعمیری روابط کی پالیسی پر کاربند ہے لیکن ہم مسلسل بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی تناظر کی حقیقت سے غافل نہیں رہ سکتے،ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی سرحدوں میں سرگرم غیر ملکی پراکسیوں کے دہرے خطرے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی استقامت اور قربانیوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے عفریت کو ختم کرنے میں بے پناہ پیش رفت کی ہے، اس مشن کی تکمیل تک قوم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔آج کے دن، ہم ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کو برداشت کیا ،ان کی جدوجہد آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطین میں جاری مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، شہریوں کے تحفظ اور غزہ کے لوگوں کو ضروری انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام کرنے سے ہی ہم پائیدار خوشحالی اور خود انحصاری حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم دفاع و شہدا پر قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے لازوال اصولوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنے کے جذبے کی تجدید کرنا ہوگی۔

Previous Post

نبی اکرم ﷺ کے عطا کردہ آفاقی اصولوں، عدل، رحمت، اخوت اور امن کو اپنے معاشرتی، سیاسی اور تہذیبی ڈھانچوں میں رائج کریں، صدر آصف علی زرداری کا جشن ولادت رسولﷺ پر پیغام

Next Post

مسلح افواج کا 60ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پربہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراجِ عقیدت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مسلح افواج کا 60ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پربہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراجِ عقیدت

مسلح افواج کا 60ویں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پربہادر شہداء اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراجِ عقیدت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper