• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 4, 2025
in پاکستان
0
پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ایجوکیشن) شامل

ہیں۔ ریئرایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کورس اور آپریشنل ریسرچ/ انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ضرار اور پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری سکارڈن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف افسر شامل ہیں۔ آپ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنل پلانز) تعینات رہے۔آپ بطور کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری اسکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) شامل ہیں۔آپ بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی اس وقت لاہور میں کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

Previous Post

لاہور :گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

Next Post

نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام”سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیسویں صدی کے تناظر میں“ خصوصی تقریب کا انعقاد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام”سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیسویں صدی کے تناظر میں“ خصوصی تقریب کا انعقاد

نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام”سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیسویں صدی کے تناظر میں“ خصوصی تقریب کا انعقاد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper