• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین سے پاک چین تعلقات بے مثال بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 4, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین سے پاک چین تعلقات بے مثال بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ (نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور چین کے تعلقات نئی اور بے مثال بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری پاک چین بی ٹو بی انوسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سی پیک 2.0 کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا محور بی ٹو بی شراکت داری، پاکستان میں صنعتی ترقی، علاقائی روابط میں اضافہ اور قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) کی از سر نو تعمیر و توسیع ہے۔ آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے بہت احترام رکھتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل تصور کرتے ہیں جبکہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور پرخلوص رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاک چین ہر موسم کی سٹریٹجک پارٹنر شپ چٹان کی طرح مضبوط ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمیں آئرن برادرز کہا جاتا ہے، یہ رشتہ ہمارے عوام کے لئے حقیقی طور پر باعث تحریک ہے۔سی پیک 2.0 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے عوامی سطح پر روابط کی اہمیت اور چین کے مزید نوجوانوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کی ثقافت، آئی ٹی کے شعبے اور وسیع سیاحتی امکانات کو قریب سے دیکھیں اور اجاگر کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی ہماری ثقافت میں رچی بسی ہے، یہ رشتہ واقعی ہمارے خون کا حصہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کا نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد جلد چین کا دورہ کرے گا تاکہ نئی نسلوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے نوجوان انفلوئنسرز کے درمیان روابط میں اضافہ ہو۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، پاکستانی صنعت کار چینی منڈی تک رسائی کے خواہاں ہیں جبکہ چینی کاروباری ادارے پاکستان میں مواقع تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی منڈیاں ایک دوسرے کے لئے کھلی ہیں، چینی صنعتوں کے لئے پاکستان میں کارخانے قائم کرنے اور اسے برآمدات کے مرکز کے طور پر استعمال کرنے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعہ ہم اپنے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

ایرانی صدر ایس سی او معاہدوں پر عملدرآمد کے روشن امکانات کے لئے پرامید

اگلی پوسٹ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر28ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد19.659ارب ڈالرہوگئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر28ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد19.659ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر28ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد19.659ارب ڈالرہوگئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper