, اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں وی لاگر سمیعہ حجاب کو نوجوان نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر گھر سے مبینہ طور پر اغوا ء کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سمیعہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھی ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دیتفصیلات کے مطابق سمیعہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ
ایک حسن زاہد نامی لڑکا ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے وہ مجھے گزشتہ دو سے تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ مجھ سے شادی کرو میں نے دو سے تین مرتبہ اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کیا ہے اس کے بعد وہ آج شام کو میرے گھر کے باہر آیا مجھے نہیں پتا تھاوہ بیل بجاتا رہاہے اور میں گھر سے باہر گئی میں اپنی بیمار والدہ کے ساتھ
گھر پر اکیلی تھی اور بھائی باہر گیا ہوا تھا میں جیسے ہی باہر نکلی وہ میرا موبائل چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا میں نے اس سے اپنا موبائل واپس لیا اور پھر وہ زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتا رہا اس سے پہلے میری ایک دوست ثناء شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر ماری جا چکی ہے میں ثناء نہیں بننا چاہتی اور ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہوناچاہتی جو اپنے لیئے
آواز نہ اٹھا سکیںانہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو اطلاع کی تو وہ فوری آئے اور انہوں نے میری رپورٹ بھی لکھی میری آئی جی سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی وجہ یہ بندہ ہے پولیس نے مجھ سے تفصیل لی ہے اور وہ ایکشن لے رہے ہیںآئی جی اسلام آباد اس پر سخت ایکشن لیں مجھ جیسی اور بھی بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان ساری چیزوں سے گزرر رہی ہیں اور وہ بول نہیں پا رہیں
