• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے رکھنے کی ہدایت وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف اورریسکیو آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد

ثابت ہوا صوبے میں مختلف ڈیپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک پنجاب ٹیم ہے،کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا:مریم نوازشریف مسلسل بارشوں او رانڈیا کی طرف سے پانی چھوڑنے پر طغیانی آئی،آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتی ہوں نہ صرف انسانی جانیں بچائی گئیں بلکہ ساڑھے 4لاکھ مویشیوں کو بھی سیلاب سے بچا لیاگیا،گائے، بھینسوں کو منتقل کرنے کے لئے کشتیوں کی بجائے بیڑے کا انتظام کیا جائے سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے،جہاں پانی آنے کا خطرہ موجود ہے ان اضلاع میں پیشگی اقدامات ضروری ہیں یہ پنجاب ہے یہاں چیف منسٹر عوا م کو جوابدہ ہیں،عوام مدد کے منتظر نہ رہیں بلکہ حکومت کو خود پہنچنا چاہیے،ہم سب جوابدہ ہیں، سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے حکومت کو ضرورت مند تک خود پہنچنا چاہیے،ٹینٹ ویلج بنائے جائیں،ٹوائلٹ کا بھی انتظام کیاجائے،جہاں تک ممکن ہو سکولوں کی عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 30, 2025
in پاکستان
0
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے رکھنے کی ہدایت     وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف اورریسکیو آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ارکان اسمبلی سیلاب ریسکیو و ریلیف آپریشن کے دوران عوام کے درمیان موجود رہیں، پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کی کامیابی پرپوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ ثابت ہوا پنجاب میں مختلف ڈیپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے-کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا-مسلسل بارشوں او رانڈیا کی طرف سے پانی چھوڑنے پر طغیانی آئی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتی ہوں -تمام ادارے دن رات کام کررہے ہیں -پنجاب بھر میں نہ صرف انسانی جانیں بچائی گئیں بلکہ ساڑھے 4لاکھ مویشیوں کو بھی سیلاب سے بچا لیاگیا -سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے -جہاں پانی آنے کا خطرہ موجود ہے ان اضلاع میں پیشگی اقدامات ضروری ہیں -سیلاب کے دوران لوگوں کے لئے گھر چھوڑنا مشکل ہوتا ہے لیکن جان بچانے کے لئے زبردستی انخلا بھی کرنا پڑے تو کریں -گائے، بھینسوں کو منتقل کرنے کے لئے کشتیوں کی بجائے بیڑے کا انتظام کیا جائے -بروقت ا نخلا کی وجہ سے بد ترین سیلاب کے باوجود نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں -ریلیف آپریشن اچھا چل رہاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ یہ پنجاب ہے یہاں چیف منسٹر عوا م کو جوابدہ ہیں -عوام مدد کے منتظر نہ رہیں، بلکہ حکومت کو خود پہنچنا چاہیے-ٹینٹ ویلج بنائے جائیں،ٹوائلٹ کا بھی انتظام کیاجائے -جہاں تک ممکن ہو سکولوں کی عمارتوں کو استعمال میں لایا جائے -مرد او رخواتین کے لئے الگ الگ عمارتوں کا بندوبست کیا جائے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریلیف آپریشن پر مزید بہتری کی ضرورت ہے -ہم سب جوابدہ ہیں، سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے -لوگوں سے محبت سے پیش آنا چاہیے، سخت رویہ نہیں اختیار کرنا چاہیے-لوگ ہمیں فون کر کے نہ بلائیں، ہمیں خودلوگوں تک پہنچنا چاہیے-انتظامیہ کو بہتر فیلڈ فارمیشن سے عوام کی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے -تحصیلدار، پیرا فورس، سول ڈیفنس، وائلڈ لائف، انوائر منٹ فورس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں -ہر گاؤں کی ہر گلی اور ہر وارڈ تک حکومت کی رسائی اور ا مداد پہنچنی چاہیے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومت کو ضرورت مند تک خود پہنچنا چاہیے-محنت کریں، عوام کی خدمت کریں اور نیک نامی کمائیں -ریلیف اورریسکیو آپریشن کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں – جہاں بھی مویشیوں کے چارے کی کمی ہے،پورا کیاجائے -پانی اترنے کے بعد عوامی رابطے بحال کئے جائیں -ڈی واٹرنگ کے لئے پمپس وغیر ہ لگائے جائیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کرتار پور گرد وارہ میں کئی کئی فٹ پانی کی نکاسی اور صفائی پر ڈی سی نارووال کی ستائش قابل تحسین ہے -گرد وارہ جنم استھا ن کی بحالی پر دنیا بھر سے سکھ برادری سے شکریہ کے پیغامات مل رہے ہیں -پوری توجہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر رکھیں -بروقت بند توڑ کر آبادیوں کو بچانا قابل تحسین ہے- پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاک آرمی کے جوانوں نے ہماری پوری مدد کی -میری بہت سے دعائیں پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کو سلامت رکھے-پنجاب کے 22 اضلاع میں سیف سٹی کیمرے کام کررہے ہیں -تینوں دریاؤں کے کنارے آباد شہروں کی ڈرون فوٹیج مہیا کی جائے -عوام کو خشک راشن مہیا کریں -کمزور او ربوسیدہ عمارتوں سے بارشوں کے دوران آبادی کاانخلا یقینی بنایا جائے -سیلاب میں بہنے والے جانوروں کو اصل مالکان تک پہنچایا جائے -گمشدہ اور باز یاب ہونے والے مویشیو ں کے لئے خصوصی طورپر سیل بنایا جائے-پولیس کے افسر او رجوان خود بچوں کو اٹھا اٹھا کر لاتے رہے، شاباش دیتی ہوں -ریسکیورز نے تندہی کے ساتھ بہتے ہوئے جانوروں کو ریسکیو کیا -سیلاب کی وجہ سے جہاں آبادی کا انخلا ہوا پولیس وہاں گھر وں کی حفاظت یقینی بنائے –

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2025/08/WhatsApp-Video-2025-08-30-at-11.31.16-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

ریسکیو 1122 جھنگ کی بہادری ایک نئی زندگی کا تحفہ

اگلی پوسٹ

کراچی:اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کی بروقت کاروائی ڈکیت پسٹل سمیت گرفتار۔ موبائل برامد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی:اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن  کی بروقت کاروائی ڈکیت پسٹل سمیت گرفتار۔ موبائل برامد

کراچی:اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کی بروقت کاروائی ڈکیت پسٹل سمیت گرفتار۔ موبائل برامد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper