کراچی ( نمائندہ خصوصی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ ایک دن کی بارش نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو دیہات سے بدتر بنا کر رکھدیا،سترہ سال سے عوام پر مصیبت بن کر مسلط رہنے والی پیپلز پارٹی حکومت کو اسی بارش کے پانی میں ڈوب کر مرجانا چاہئے. ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود
نالوں کی صفائی ہوئی نا آبی گزرگاہوں سے رکاوٹوں کو دور کیا گیا جسکی وجہ سے پورے شہر میں گٹر ابل رہے اور گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، یہ ساری صورتحال صرف اس وجہ سے ہے کہ بھٹو زندہ ہے، اگر بھٹو کو مصنوعی تنفس دینے کی بجائے زندہ انسانوں کا سوچا جاتا تو تبدیلی نظر آتی. ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہری و صوبائی حکومت منظم سازش کے
تحت کراچی کو تباہ کررہی ہے، دو عشروں میں جو ایک شہر کا نظام درست نہ کرسکے اس سے یہ توقع رکھنا کہ وہ صوبہ چلا رہے ہیں، خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے. ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ کراچی سے جتنا پیسا ٹیکسوں کے نام پر بٹورا جاتا ہے اسکا صرف دس فیصد بھی شہر پر لگ جائے تو شہر کی شکل بدل جائے، حقیقت یہ ہے کہ کراچی کا پیسا بدعنوان سندھ حکومت کی جیب میں جارہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مدد کیلئے جو لوگ رضاکارانہ کوششیں کررہے انکی محنت کو سراہا جانا چاہئے کیونکہ اگر وہ نہ ہوتے تو صورتحال مزید گھمبیر ہوجاتی.
