پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک مقامی اسکول کے پرنسپل سعید احمد کی بروقت سوچ اور فوری اقدام نے تقریباً900بچوں کی جانیں بچا لیں۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، 59 سالہ پرنسپل سعید احمد نے بتایا کہ
صبح 9 بجے انہوں نے قریب واقع نالے پر نظر ڈالی تو اندازہ ہوا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کسی بھی لمحے کناروں سے باہر نکل سکتا ہے۔ یہ صورتحال دیکھتے ہی انہوں نے فوری طور پر تمام طلبہ کو اسکول سے نکلنے کی ہدایت دی۔صرف 15 منٹ میں تمام طلبہ اور اساتذہ محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ کچھ ہی دیر بعد سیلابی ریلے نے اسکول کو آن گھیرا اور عمارت کا ایک بڑا حصہ، بیرونی دیوار اور کھیل کا میدان بہا لے گیا۔

