• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے صوابی ویئر ہائوس سے ضبط شدہ 26 کروڑ روپے مالیت کے سیگریٹ چوری ہونے کی انوکھی واردات کا انکشاف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 19, 2025
in پاکستان
0
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے صوابی ویئر ہائوس سے ضبط شدہ 26 کروڑ روپے مالیت کے سیگریٹ چوری ہونے کی انوکھی واردات کا انکشاف
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے صوابی ویئر ہائوس سے ضبط شدہ 26 کروڑ روپے مالیت کے سیگریٹ چوری ہونے کی انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے ، تالے کی سیل ٹوٹی اور نہ تالے ٹوٹے لیکن 2828 کاٹن سگریٹ چوری ہوگئی ، مدعی مقدمہ درج کرانے کے بعد حج پر چلا گیا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے اراکین کمیٹی کو بتایا کہ صوابی ایف بی آر وئیر ہائوس میں 26 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری ہونے کے حوالے سے صوابی پولیس کی رپورٹ آگئی ہے جس پر اراکین کمیٹی کے اسرار پر ایس پی انویسٹی گیشن صوابی افتخار احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر کے ڈی سی کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایف بی آر صوابی وئیر بائوس سے 2828 سگریٹ کاٹن جن کی مالیت تقریبا 26 کروڑ روپے بنتی ہے چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ۔صوابی تھانےکے تفتیشی آفیسر گل شیر خان نے کمیٹی کو اب تک کی تفتیش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر کے وئیر بائوس کے باہر نہ تالے ٹوٹے اور نہ ہی چوکیدار موجود تھا جس پر رکن کمیٹی دلاور عباس نے کہا کہ کیسا اتفاق ہے کہ چوری بھی سرکار کے وئیر ہائوس میں ہوئی ، مقدمہ کی مدعی بھی سرکار ہے اور تفتیش بھی سرکارکر رہی ہے ۔تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ایف بی آر کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تو اس پر رابطہ نمبر نہیں تھا بڑی مشکل سے مذکورہ افسر کا نمبر حاصل کر کے رابطہ قائم کیا تو جواب ملا کہ میں تو ائیر پورٹ پر ہوں حج پر جارہا ہوں ، میں نے ان سے کہا کہ مجھے موقع ملاحظہ کرادیں تو اس طرف سے ٹھوس جواب نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش یہ پتہ چلا کہ 2828 سگریٹ کے کاٹن تقریبا 9 سے 10 ٹرکوں کے ذریعے لیجائے جاسکتے ہیں لیکن یہ حیرت انگیز بات تھی کہ وئیر ہائوس پر لگے ہوئے تالے کی سیل ٹوٹی ا ور نہ ہی تالے ٹوٹے لیکن اندر سے اتنی بڑی چوری ہوگئی ۔ تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھایا گیا تو بھی پتہ چلا کہ ایف آئی آر کے اندر وقوعہ کی تاریخ بھی درج نہیں ہے ۔ دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ضبط شدہ سگریٹ پہلے کسی اور گودام میں تھے اور انھیں صوابی وئیر ہاہوس منتقل کرنے کے دوران یہ سب کچھ ہوا اور صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ، ہماری تفتیش کے مطابق صوابی وئیر ہائوس میں عملی طور پر نہیں صرف کاغذات میں ہی ضبط شدہ سگریٹ منتقل ہوئے اور یہ بعد ازاں ملی بھگت سے کہانی بنائی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی اور آئی آر ایس افسر کے درمیان سگریٹ ضبطگی پر ایک کیس بھی ہائیکورٹ میں چل رہا ہے ،اس کیس کے لئے یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹرطلال چوہدری نے مزاح کے انداز میں کہا کہ ایسا کرتے ہیں اس افسر کے گھرجاتے ہیں وہ حج کرکے واپس آچکے ہونگے ان سے کھجوریں کھا لیں اور آب زم زم تو پی لیں ۔

پچھلی پوسٹ

چیٹیانہ پولیس کی کارروائی:شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ۔مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز

اگلی پوسٹ

اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper