• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے شروع ہونے والے حالیہ مسلح تصادم میں پاکستان فاتح رہا، بھارتی میڈیا اور بیورو کریسی نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کا بیانیہ ناکام ہو گیا ، اسحاق ڈار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
August 19, 2025
in پاکستان
0
بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے شروع ہونے والے حالیہ مسلح تصادم میں پاکستان فاتح رہا، بھارتی میڈیا اور بیورو کریسی نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کا بیانیہ ناکام ہو گیا ، اسحاق ڈار
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور اس کی حکومت کے خود ساختہ بیانیے جس میں وہ خود کو علاقے کا خالص سلامتی فراہم کنندہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کو پاکستان نے دفن کر دیا ہے۔ لندن میں اپنے سرکاری دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے شروع ہونے والے حالیہ مسلح تصادم میں پاکستان فاتح رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور بیورو کریسی نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کا بیانیہ ناکام ہو گیا۔ دوسری طرف پاکستان کا بیانیہ حقائق اور سچائی پر مبنی تھا جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ فضائی برتری کے بعد پاکستان نے ہندوستان سے زمین پر بھی حساب برابر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں تمام ممالک کے احترام، عظمت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا علمبردار رہا ہے اور دوسروں سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ بھارتی رہنمائوں کے بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے انہیں شکست تسلیم کرنے اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے کسی سے جنگ بندی کی اپیل نہیں کی بلکہ یہ ہندوستان کی طر ف سےتھی جسے پاکستان نے قبول کیا، جس کی اطلاع مئی کے تنازعہ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں فون پر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام اور خوشحالی کے عزم پر کاربند ہے اور اس کی پالیسیوں کے نتیجے میں غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہو کر ابھرے گا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو عالمی برادری میں اس کا جائز مقام ملے اور وہ ڈی۔20 میں شامل ہو تو اتحاد ہی ہمیں آگے لے جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی کو پا کستان کو دہشت گردی پر بات چیت کرنے کیلئے نہیں کہنا چاہئے، کیونکہ وہ خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ لڑی ہے اس میں 90,000 جانیں قربان کی ہیں اور 192 ارب ڈالر کے بھاری نقصان کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014ء میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ملک سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ مختلف ممالک کے سرکاری دوروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں دہشت گردی کے عذاب سمیت مختلف مسائل پر پاکستان کے واضح موقف کو پیش کرنے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے طور پر قرار دیا ہے جو بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ سمیت مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستانی تارکین وطن کو بھی مشورہ دیا کہ وہ مختلف قومی مسائل پر چھوٹی موٹی سیاست میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد ہم نے متفقہ طور پر پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی جس میں اس کی سخت مذمت کی گئی جس نے دنیا کو قوم کے اتحاد کا پیغام بھی دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پی آئی اے اربوں روپے کی آمدنی کما رہی تھی جب اسے گرائونڈ کیا گیا اور قومی پرچم بردار ایئر لائن کو دوبارہ بحال ہونے میں برسوں لگ گئے۔ انہوں نے نومبر 2024ء میں پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ برطانیہ نے بھی یہی قدم اٹھایا۔ پی آئی اے کے حکام ستمبر میں مانچسٹر کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کیلئے برطانوی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، جو ایک عارضی پروگرام کے تحت ہے اور بعد میں اسے لندن تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے ہم منصبوں اور حکام کے ساتھ اپنی دو طرفہ اور سہ فریقی ملاقاتوں کوبہت کارآمد قرار دیا، جس میں مضبوضہ کشمیر تنازعہ اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پاک۔بھارت تنازعہ کے دوران دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سے ایک کے طور پر پاکستان کے موقف کو پیش کرنے میں برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر ماٹسویوٹاکی ہیکوسے اہم ملاقات

اگلی پوسٹ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper