• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 12, 2025
in پاکستان
0
پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان نے سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کی جانب سے 8 اگست 2025ء کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جسے عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ مغربی دریائوں (چناب، جہلم اور سندھ) پر بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے نئے ”رن آف ریور” ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے مقرر کردہ اصولوں کی وضاحت کرتا ہے۔ ایک اہم نکتے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھارت کو مغربی دریائوں کے پانی کو پاکستان کے بلاروک ٹوک استعمال کے لیے ”بہنے دینا” ہوگا۔ اس ضمن میں پن بجلی منصوبوں کے لیے دی گئی مخصوص استثنیات کو معاہدے میں طے کردہ شرائط کے عین مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ بھارت کی طرف سے سمجھے جانے والے ”مثالی” یا ”بہترین عملی طریقہ کار” کے مطابق ہو۔عدالت کی طرف سے کم سطح کے آئوٹ لیٹس، گیٹڈ سپل وے، ٹربائنز کے لیے انٹیک اور فری بورڈ سے متعلق مشاہدات معاہدے کی متعلقہ شقوں پر پاکستان کے موقف کے عین مطابق ہیں۔اس ایوارڈ میں بھارت کو ذخیرہ شدہ پانی (پونڈیج) کی مقدار کو زیادہ سے زیادہ کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے فریقین (بھارت اور پاکستان) پر حتمی اور لازم العمل ہوتے ہیں اور ان کا آئندہ ثالثی عدالتوں اور غیر جانبدار ماہرین پر قانونی اثر ہوتا ہے۔ پاکستان کے زیریں سطح کے دریا کا ملک ہونے کے ناطے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے مزید کہا ہے کہ مغربی دریائوں کے تناظر میں انڈس واٹر ٹریٹی کا مقصد دونوں ممالک کے حقوق و فرائض کی وضاحت کرنا ہے جو باہمی تعاون اور موثر تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ اس پس منظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے کہ حال ہی میں بھارت نے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل ثالثی عدالت کی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پاکستان کے تاریخی موقف کی توثیق ہے۔ پاکستان مذکورہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان یہ بھی توقع کرتا ہے کہ بھارت فوری طور پر معاہدے کی معمول کی فعالیت کو بحال کرے گا اور ثالثی عدالت کی طرف سے سنایا گیا فیصلہ اخلاص سے نافذ کرے گا۔

پچھلی پوسٹ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے آکٹانس ڈیجیٹل لمیٹڈ کے نمائندوں کی ملاقات

اگلی پوسٹ

آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان

آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper