• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بادینی بارڈر کو دوبارہ کھولا جائے ، چیئرپرسن انوشہ رحمان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 12, 2025
in پاکستان
0
دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بادینی بارڈر کو دوبارہ کھولا جائے ، چیئرپرسن انوشہ رحمان
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ منگل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں بادینی بارڈر کے ذریعے پڑوسی ملک کے ساتھ پاکستان کی تجارت سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا جس میں کوئٹہ اور چمن چیمبرز آف کامرس کی جانب سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔کمیٹی نے بادینی بارڈر کو دوبارہ کھولنے کے لئے چیمبرز کے مطالبے توثیق کی، جسے 2021 میں کھلنے کے 3 ماہ کے اندر دوبارہ بند کر دیا گیا تھا- سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس کے جلد از جلد حل کی ضرورت ہے ، سرحد کو دوبارہ کھولا جانا چاہئے تاکہ تجارت میں سہولت ہو جس سے مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔سیکرٹری تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ کسٹم عملے کی واپسی کے افغانستان کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے تجارت معطل ہے۔ روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ وزارت تجارت اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس بادینی بارڈر کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کے فوری حل کے لئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھائے پاکستان ایران تجارت پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور چیمبرز آف کامرس کی سفارشات پر بارٹر ٹریڈ پر بارٹر ٹریڈ ایس آر او میں ترمیم کو حتمی شکل دے دی گئی تاکہ تاجروں کو ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سے نہ صرف افراد اور کمپنیوں بلکہ کنسورشیا کو بھی بارٹر لین دین میں مشغول ہونے کا موقع ملے گا۔ درآمدات اور برآمدات دونوں کی اجازت ہوگی اور نیٹ آف کی مدت 90 سے بڑھا کر 120 دن کر دی گئی ہے۔ مزید برآں درآمد یا برآمد کی جانے والی اشیاء کی محدود فہرست کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان ایران تجارت کو وسعت دینے اور سرحدی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبے کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چیمبر آف کامرس کوئٹہ کی جانب سے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان ایران سے تقریباً 150 اشیاء درآمد کرتا ہے اور اس کے بدلے میں صرف پانچ اشیاء برآمد کرتا ہے۔کمیٹی نے بارٹر ٹریڈ کے حوالے سے کسٹم ویلیوایشن پر تحفظات پر بھی بات کی۔سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی خصوصی توجہ کے باعث اب مکئی اور گری دار میوے کے پروٹوکول کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کے بعد چین کو پاکستان کی مکئی کی برآمد کے امکانات کی بڑھ گئے ہیں ۔بیجنگ میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر نے کمیٹی کو بتایا کہ پروٹوکول منظوری کے لیے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے باوجود چین کے بیجنگ میں پاکستان چیمبر آف کامرس کی عدم موجودگی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی پر زور دیا کہ وہ چین میں ایک چیمبر آف کامرس کو رجسٹرڈ کرائے تاکہ پاکستانی کاروباریوں کو پڑوسی پارٹنر کو برآمدات کے مختلف مواقع تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔ اجلاس میں چمن بارڈر پر کولڈ سٹوریج کی سہولیات اور ایل پی جی ٹرمینل کی تعمیر کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیمبرز آف کامرس کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی تعمیر کے لیے ای ڈی ایف کو تجاویز پیش کریں۔ اجلاس میں سینیٹر بلال احمد خان، امیر ولی الدین چشتی، راحت جمالی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سیکرٹری تجارت جواد پال اور متعلقہ محکموں کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ، ریلوے کے مختلف انتظامی، آپریشنل اور فنی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اگلی پوسٹ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا دہلی تا واشنگٹن سروس بند کرنے پر مجبور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا دہلی تا واشنگٹن سروس بند کرنے پر مجبور

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا دہلی تا واشنگٹن سروس بند کرنے پر مجبور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper