اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس اور سابق رکن قومی
اسمبلی راجہ ریاض نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سردار غلام عباس نے اپنے متعلقہ حلقہ سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی۔
