• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکبا د دی ،دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 7, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکبا د دی ،دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکبا د دی اوردوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ساتھ کویت کے برادر عوام کوبھی تہہ دل سے عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران امن اور مذاکرات کی حمایت میں کویت کے مضبوط اور متوازن موقف پر کویت کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔وزیراعظم نے دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پُرخلوص دعوت کا اعادہ کیا جسے ولی عہد کویت نے قبول کر لیا۔انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت میں نرمی کرنے پر کویت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاجس سے کویت کو ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے ساتھ ساتھ عوام کے عوام کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی۔صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں عید کی نماز ادا کی

اگلی پوسٹ

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ عید منائی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ عید منائی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper