• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف30سال بعدلاہور میں عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شوکا9فروری2025 کو افتتاح کریں گی

پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اور بڑا قدم،ا تحاد،ترقی اور ثقافت کی بحالی شو کا عنوان وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع، 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں شو کا حصہ بنیں گیں ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا، کسانوں کے پالتواور مفید جانوروں کی نمائش پرانعامات سے حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے منعقد ہوں گے 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات،پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کیلئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہونگے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2025
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف30سال بعدلاہور میں عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شوکا9فروری2025 کو افتتاح کریں گی
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔”ہارس اینڈ کیٹل شو2025“ کا عنوان”اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گیں۔ پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا تھا، آخری بار ”ہارس اینڈ کیٹل شو“ 1995 میں منعقد کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتواور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔ پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے۔ پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا۔ پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کوہوں گے۔ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے۔گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے۔ پنجاب کی زراعت، کسان کی ترقی، مہمان نوازی، خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے لئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔

پچھلی پوسٹ

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان اورآزادکشمیر میں مختلف تقاریب، ریلیوں کا اہتمام

اگلی پوسٹ

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بدھ کو بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بدھ کو بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بدھ کو بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper